پارٹی میں نواز شریف کی رائے کے بعد کوئی دوسری رائے نہیں ہوتی: احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے پارٹی میں دھڑے بازی کی تردید کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، پارٹی میں سب رائے دے سکتے ہیں لیکن نواز شریف کی رائے کے بعد کوئی دوسری رائے نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کئی بار کہہ چکی ہیں جو ٹاسک والد دیں گے وہ کریں گی، اگر پارٹی کہے گی پیچھے ہٹ جاؤ تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے