اسلام آباد میں صحافی اسد طور پر حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی جانب سے اسلام آباد میں صحافی اور بلاگر اسد علی طور پر حملے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پریس کلب پر اسلام آباد میں صحافی اسد طور پر حملے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، کے یوجے کے جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کے لیے تحفظ بل کے آنے کے ساتھ ہی حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

مظاہرے سے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے رکن خضر احمد نے بھی خطاب کیا۔

اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا اور صحافیوں پر حملوں کی روک تھام کیلیے منظم حکمت عملی ترتیب دینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ اس سے پہلے حامد میر،مطیع اللہ جان، ابصار عالم کے ساتھ یہ واقعات ہوئے،عمر چیمہ اور احمد نورانی کے ساتھ بھی یہ واقعات ہو چکے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ دارالحکومت میں یہ واقعات کیوں ہورہے ہیں؟ واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے