سپیکرکے ریما رکس قابل مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ریمارکس پر الیکشن کمیشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے.

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایاز صادق کی الیکشن کمیشن پر تنقید بلاجواز ہے.

سردار ایاز صادق کے ریما رکس قابل مذمت ہیں،

الیکشن کمیشن اپنی قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہے.

پارٹیز اپنے ذاتی مفاد کیلئے اداروں پر تنقید کر رہی ہیں کسی بھی پارٹی کو خوش کرنے کیلئے الیکشن کمیشن قواعد کو تبدیل نہیں کر سکتا..

اداروں کا احترام کرنا چاہیے بلاجواز تنقید جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے..

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذمہ دار سرکاری عہدیدار اداروں کا احترام کریں تاکہ آئینی اداروں میں تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے