پی ایس ایل: سرفراز سمیت 6 افراد ابوظبی روانہ

پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت کےلیے سرفراز احمد سمیت 6 افراد ابوظبی روانہ ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت لاہور سے 4 کھلاڑی کراچی پہنچے جب کہ کراچی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور میڈیا مینیجر عماد حمید ابوظبی روانہ ہوئے۔

تمام افراد براستہ بحرین ابوظبی روانہ ہوئےہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ابو ظبی میں کرانے کے لیے پی سی بی کو مکمل منظوری مل چکی ہے اور کئی غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز ابو ظبی پہنچ چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز کا شیڈول کل جاری کیا جائے گا اور میچز رواں ہفتے سے ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے