پاکستان میں تیارکردہ کورونا ویکسین ‘پاک ویک’ متعارف کروادی گئی

پاکستان میں تیارکردہ کورونا ویکسین ‘پاک ویک’ متعارف کروادی گئی۔

چینی کورونا ویکسین کین سائنو کو پاکستان میں ‘پاک ویک’ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں اس کی ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ڈوزز کی پہلی کھیپ تیار کرلی گئی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزير اسد عمر نےکہاکہ ایمرجنسی میں این سی او سی نے اہم کام کیا، کورونا میں اسپتالوں کی صورت حال میں کچھ فوری بہتری لائے، پہلی لہر کی نسبت تیسری لہر میں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ چین پہلے بھی دوست ہے کورونا کے موقع پر بھی آگے آیا، آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہی ویکیسن بنے گی ۔

چينی سفیر نے کہاکہ چینی حکومت ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی منتقلی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے