جمعےکے اجتماعات میں کورونا ویکسین لگوانےکی تلقین کریں، صدر کی علماء سے اپیل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علمائے کرام سے جمعےکے اجتماعات میں کورونا ویکسین لگوانے کی خصوصی تلقین کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد میں علما ومشائخ کے اجلاس سے خطاب کے دوران صدر نے کہا کہ ماہرین صحت وبا کی روک تھام کےلیے ویکسین پر زور دے رہےہیں، جمعےکے اجتماعات میں کورونا ویکسین لگوانے کی خصوصی تلقین کی جائے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علما نے بھی ملک میں رجسٹر کی گئی ویکسین اور ان کے اجزائے ترکیبی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

صدر مملکت نے جمعے کے خطبات پر بھی وضاحت کی اورکہا کہ حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ منتخب خطبات کو لازمی قرار دیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے