الیکٹرانک ووٹنگ سے ہیرا پھیری نہیں ہوگی، 70 لاکھ سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ سے ہیرا پھیری نہیں ہوسکے گی، 70 لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانی الیکٹرانک ووٹ ڈال سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہی ممکن ہیں، الیکشن کمیشن کو الیکٹڑانک ووٹنگ ماننا ہوگی۔

پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے لیے سینٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہونا ضروری تھا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے شفاف اور آزادانہ انتخابات ممکن ہیں، مستقبل قریب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنا کرتمام اسٹیک ہولڈرز کو دکھائیں گے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ الیکٹرانک مشین میں ہیرا پھیری کے امکانات کم ہوتے ہیں ، الیکٹرانک ووٹنگ کے انتظامات کر رہے ہیں، آرڈیننس پاس ہوچکا ہے 70 لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانی الیکٹرانک ووٹ ڈالیں گے۔

انہوں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن قانونی ادارہ ہے، قانون بن چکا ہے اب ووٹنگ الیکٹرانک مشین کے ذریعے ہوگی اور الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ ماننا ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے