اجتماعی استعفے دینے کے مؤقف پر قائم ہیں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ آج بھی اجتماعی استعفے دینے سے متعلق مؤقف پر قائم ہیں،استعفوں کے آپشن سے بھاگ جانا حکومت کو مزید وقت دینے کے مترادف ہوگا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے الگ ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ’بریکٹ’ ہوگئے، پیپلز پارٹی پر پی ڈی ایم کے راستے بند نہیں کیے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے جو بھی نمائندگی کرے کوئی مسئلہ نہیں ،ہمارا تعلق پارٹی سے ہے، افراد سے نہیں ہے، پی ڈی ایم میں دارڑ ڈالنا،مذہبی و سیاسی جماعتوں کو توڑنا ہی ‘اُن’ کا کام ہے، سیاست دان ان کے آلہ کار بنتے ہیں، اگر وہ آلہ کار نہ بنیں تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پینٹا گون کہہ چکا ہے ہم پاکستانی اڈے استعمال کریں گے ،ہمیں حکومت کے کسی وزیر کی بات پر اعتبار نہیں ہے، طالبان کا دباؤ کام آجائے تو کچھ کہہ نہیں سکتے ورنہ ہماری حکومت کی تو کوئی حیثیت نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے