بجٹ سے متعلق اپوزیشن کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کیا جائےگا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، ایک طرف اپوزیشن کہتی ہے بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پارلیمان میں آنا،آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا خوش آئند ہوگا، قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کیا جائےگا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ن لیگ پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے کےلیے چوروں کا ٹولہ دوبارہ اکٹھا ہواے، اسحاق ڈار بتائیں گے انہوں نے ملک کو کیسے لوٹا؟ ن لیگ بتائے اپنے دور میں برآمدت 25 سے 20 ارب پر کیوں لائی؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے