ملک کے مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے عوام بدحال

ملک میں زیادہ گرمی کے ساتھ زیادہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو بے حال کردیا۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹے بجلی جانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دیہات کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں دو دو دن بجلی غائب رہنے سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا جب کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔

[pullquote]حماد اظہر کا بیان[/pullquote]

دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی اور سسٹم میں آج مزید بجلی شامل کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی البتہ بجلی چوری کرنے والے علاقوں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے جب کہ مقامی سطح پر ترسیلی نظام میں بریک ڈاؤن پربھی بجلی معطل ہوسکتی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے