لاہور: مدرسے کے طالب علم سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مفتی عزیز الرحمان، ان کے بیٹوں اور دو نامعلوم افراد کے خلاف طالب علم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے فارغ کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز مدرسے میں استاد کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوئی تھی۔

مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویڈیو ڈھائی تین سال پرانی ہے اور طالبعلم صابر شاہ کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔

مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھاکہ حلفیہ کہتا ہوں میں نے ہوش و حواس میں ایسا کوئی فعل نہیں کیا، مجھے نشہ آور چیز پلائی گئی، میں ہوش و حواس میں نہیں تھا۔

مفتی عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ کیس کا مرکزی کردار صابر شاہ فرار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے