حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائےگئے قوانین ناقابل قبول ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے قوانین ناقابل قبول ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ابھی بجٹ پاس بھی نہیں ہو ا اور حکومت نے یوٹرن لینا شروع کردیے ہیں۔ یہ حکومت مہنگائی کا سونامی لے کر آئی ہے ،گذشتہ تین سالوں میں عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں الیکشن ترامیم کے قوانین پاس کروائے جو ناقابل قبول ہیں، حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر شفاف الیکشن کا لائحہ عمل بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے، موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا،کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، نیب کو چینی،ادویات اور آٹے کے اسکینڈل پر بھی نوٹس لینا چاہیے، اپوزیشن کودبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے