اگر نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دیں تو آج شام ہی انہیں واپس بلا لوں گی : مریم

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت اور زندگی کی ضمانت دی جائے تو انہیں آج شام کی پرواز سے واپس بلا لوں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے لاہور دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیںحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا، کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، اب ان موٹرویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کی زندگی اور صحت کی ضمانت دیں تو انہیں آج شام کی پرواز سے ہی واپس بلالوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے