الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پنجاب کے 10 حلقوں میں پولنگ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کی زیر صدارت لاہور میں آزاد کشمیر انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آزاد کشمیر کے 10حلقے ہیں جن میں 25 جولائی کو پولنگ ہو گی، ان حلقوں میں 795پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پنجاب سے 126 امیدوار حصہ لیں گے، پولنگ ڈے پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی اور انتخابات کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔