بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے انہیں آزادکشمیر میں اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے 8 امیدوار الیکشن کی دوڑ میں ہیں، بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی بلاول اور مریم الیکشن مہم میں چِلا چِلا کر پاگل ہوگئے اور بعد میں ان پر انکشاف ہواکہ ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائی امیدوار بھی انتخاب نہیں لڑ رہے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی کے8 امیدوار الیکشن کی دوڑ میں ہیں،بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے کہ ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں ۔

خیال رہےکہ کوٹلی، آزاد کشمیر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی آزادی کی خاطر رکھی گئی، آئندہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم جیالا ہوگا، عوام آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے