عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کے ملزم عزیز الرحمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میڈیا کےمطابق ملزم عزیزالرحمان کو تین دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ رانا ارشد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔

عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے