پورے اعتماد سےکہہ سکتا ہوں مشکل وقت اب پیچھے رہ گیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ مہنگائی ہمارے لیے سب سے مشکل چیلنج ہے، پورے اعتماد سےکہہ سکتا ہوں مشکل وقت اب پیچھے رہ گیا ہے۔

اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں میں اصلاحات کے ایجنڈے پرکاربند ہے، نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد اصلاحات کی مخالفت کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مضبوط حکومت کے بغیر اصلاحات کا عمل مشکل ہے،عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کےلیے پر عزم ہیں، ہمیں مشکل وقت میں حکومت ملی، بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گےزرعی شعبے کی ترقی کےلیے پیکج لا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کی حمایت پر تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور بجٹ منظوری کے لیے تمام ارکان کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے