لاہور ہائی کورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز فراہم کرنے میں رکاوٹ ڈالنے پر سیکرٹری فنانس پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئےطلب کرلیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز فراہم نہ کرنے کے معاملے پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بارایسوسی ایشنز کو 26کروڑ روپےکے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا تھا،کچھ بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز جاری کر دیےگئے اور باقی کو جاری نہیں کیےگئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ بظاہر یہ لگتا ہےکہ سیکرٹری فنانس نےکام میں رکاوٹ ڈالی ہے اور عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔
چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کو حکم دیا کہ منظور شدہ فنڈز 30 دنوں میں بار ایسوسی ایشنز کو فراہم کیے جائیں۔