کراچی میں معروف دینی درس گاہ جامعۃ الرشید میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔
دینی درس گاہ جامعۃ الرشید شہر کا پہلا مدرسہ بن گیا ہے جہاں ادارے کی سطح پر ویکسی نیشن کرائی جارہی ہے۔
ویکسی نیشن کے پہلے روز جامعہ میں گہما گہمی دیکھی گئی، طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد کو سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین لگائی گئی۔
مدرسے کی انتظامیہ کے مطابق 2 ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ جامعہ میں دو سے تین روز میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
جامعہ کے 36شعبہ جات میں6ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔