بجٹ کی منظوری کا عمل غیرقانونی ہوگیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ بجٹ کی منظوری کا عمل غیر قانونی ہوگیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے انہیں جواب دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ اپوزيشن مؤثر اپوزيشن تب ہی کرسکتی ہے جب قائد حزب اختلاف ایوان میں موجود ہو۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ایوان کا تقدس قائم رکھنے کے لیے اسپیکر اسمبلی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانا ضروری ہے، جب بجٹ پاس کرنےکے لیے وائس ووٹ ہوا تو اس وائس ووٹ کو میں نے خود کھڑے ہوکر چیلنج کیا تھا مگر اسپیکر اسمبلی کی جانب سے پارلیمان کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے چیلنج کو نظرانداز کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے