مولانا فضل الرحمان صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان گذشتہ ایک ہفتے سے بیماری کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، آج ڈاکٹروں نے ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دے کر اسپتال سے فارغ کردیا۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو اسپتال کے عملے نے الوداع کیا اورگلدستہ بھی پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے، وہ 4 جولائی کو سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے