بھارت میں 345 پاکستانی قید ی موجود ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے، فہرستوں کے مطابق پاکستان میں کل 609 بھارتی جب کہ بھارت میں 345 پاکستانی قید ی موجود ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے حوالے کی گئی، پاکستان میں کل 609 بھارتی قیدی موجود ہیں جن میں 51 سویلین اور 558 ماہی گیر شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں 345پاکستانی قید ہیں جن میں 271 سویلین اور 74 ماہی گیر شامل ہیں، بھارت کی جانب سے فہرست پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کے حوالے کی گئی۔

خیال رہے کہ دونو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہر سال یکم جولائی کو کیا جاتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے