آزادکشمیرکے عوام نہ مظفر آباد میں کٹھ پتلی چاہتے ہیں نہ اسلام آباد میں، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ آزادکشمیرکے عوام نہ مظفر آباد میں کٹھ پتلی چاہتے ہیں نہ اسلام آباد میں، ہم سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ مودی بدترین حملہ کرے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہے میں کیا کروں۔

آزاد کشمیرکے علاقے نکیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک ہی تیر سے پی ٹی آئی اور ن لیگ پر وار کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو ووٹ سے کرو، جیالوں کو حکم دیا تو ووٹ کی عزت والے کا بھی بندوبست کریں گے اور کٹھ پتلی کا بھی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی طرح تشدد پر یقین نہیں رکھتے، جیالوں نے ضیاءالحق اور مشرف کا مقابلہ کیا، مودی کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں، مودی کو شادی میں دعوت نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ مودی بدترین حملہ کرے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہے میں کیا کروں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے