پی ڈی ایم نیوٹرل ایمپائر سے خوف زدہ ہے: فردوس عاشق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ بند کمروں میں پاؤں پڑتی ہے اور سیاسی جلسوں میں گلے پڑتی ہے۔

ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اندرونی لڑائی میں ن لیگ بے نقاب ہو چکی ہے جب کہ پی ڈی ایم فساد پھیلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے الیکٹرانک سسٹم لایا جارہا ہے، پنجاب میں گرمی بڑھنے پر سوات میں سیاست چمکائی گئی، اپوزیشن نے ہمیشہ فکسڈ میچ کھیلا جب کہ پی ڈی ایم نیوٹرل ایمپائر سے خوف زدہ ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ای روزگار اسکیم سے نوجوانوں کو گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے