بلوچستان میں بھارت کا دہشتگردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشتگردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، بلوچستان حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بلوچستان وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے