وزیراعظم کی تمام وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا اور صوبوں کے گورنروں کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کلبھوشن کے بعد پاکستان میں بھارت کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور لاہور دھماکے میں ملوث اہم ملزمان گرفت میں آچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے جن بینکوں سے رقم منتقل ہوئی وہ بھی سامنے لائیں گے جبکہ بھارت سے بے تعلق ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت پر کام شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے جہاں بھی غیر ضروری پروٹوکول ہوگا سخت کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے