بجٹ کے اثرات عوام کیلئے کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں : سراج الحق

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہےکہ ملک اس وقت معاشی بحران سیاسی انتشار اور اخلاقی انحطاط کا شکار ہے جب کہ نئے وفاقی بجٹ کے اثرات عوام کے لیے کورونا کی چوتھی لہر سے زیادہ خطرناک ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کی مرضی اور حکم نے ملک کی آزادی و مستقبل کو خطرات سے دوچار کردیاہے، نئے بجٹ کے اثرات سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگاری، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسی اذیتوں کا حل نکالنے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے، حکومت کی تین سالہ کارکردگی نے عوام کے صدمے اور شرمندگی کے احساس کو مزید گہرا کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے