وہ چار برج جو شادی کے بے حد شوقین ہیں

شادی ایک ایسا تعلق ہے جس کی خواہش بیشتر افراد کو ہوتی ہے اور ایسے لوگ کم عمری میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے حامی ہوتے ہیں ، وہ اپنے ساتھی کا خیال رکھنے اور عمر کا بڑا حصہ اس کے ساتھ گزارنے کے حامی ہوتے ہیں۔

دوسری جانب کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو شادی میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے، وہ تنہا رہنا پسند کرتے ہیں اور اپنی شرائط پر اپنی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

ماہرین نجوم کے مطابق تمام برجوں میں سے 4 برج ایسے ہیں جو دوسرے برجوں کے مقابلے شادی کی خواہش زیادہ رکھتے ہیں وہ 4 برج کون سے ہیں آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں؟

[pullquote]جوزا[/pullquote]

ماہرین جوزا سے تعلق رکھنے والے افرا کو سوشل بٹر فلائیز کہتے ہیں، وہ لوگوں کے گرد رہنا اور ان سے محبت کرنا پسند کرتے ہیں اور جب بات کی جائے ازدواجی تعلق کی تو ایسے افراد دیگر برجوں کے مقابلے جلد شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں کیوں کہ وہ زندگی میں ساتھی اور سپورٹ سسٹم کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔

[pullquote]سرطان[/pullquote]

برج سرطان کے حامل افراد اپنی زندگی میں جذباتی خلا کو پورا کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ ایسے افراد قربت اور وفاداری کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی میں جلد شادی کوترجیح دیتے ہیں۔

[pullquote]میزان[/pullquote]

برج میزان کے حامل افراد محبت کے متلاشی ہوتے ہیں، ایسے لوگ ہر فرد کو اتنی محبت دیتے ہیں کہ جلد ہی تنہائی محسوس کرنے لگتے ہیں، شادی کی بات آئے تو وہ ایسے شخص کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کے لاڈ اٹھائے اور ان کاساتھ دے، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ 20کا ہندسہ عبور کرتے ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

[pullquote]سنبلہ[/pullquote]

برج سنبلہ اپنی چیزیں خود سنبھالنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن اس کے باجود وہ ایسے شخص کے متلاشی ہوتے ہیں جو انہیں سہارا دے سکے اور انھیں ہر لمحہ تسلی دے سکے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد محنتی ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ان میں محبت اور سہارے کی تلاش بڑھتی چلی جاتی ہے اور ان ضروریات کو پوری کرنے کے لیے وہ جلد شادی خواہشمند ہوتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے