صدر کراچی پریس کلب نے میڈیا اتھارٹی بل سے متعلق فواد چوہدری کے بیان کو حقائق کے برخلاف قرار دیدیا

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بل سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو حقائق کے برخلاف قرار دیدیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ملک کے تمام پریس کلبز پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے حق میں ہیں۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے وفاقی وزیر کے بیان کو حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بل کی حمایت نہیں کرتے۔

دوسری جانب لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بھی پی ایم ڈی اے کو میڈیا کی آزادی کے خلاف غیر آئینی اور ظالمانہ قانون قرار دیتے ہوئے بل کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ اتھارٹی میڈیا پر وفاقی حکومت کی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش اور آزادی صحافت پر قدغنیں لگانے کا ایک ہتھکنڈہ ہے، لاہور پریس کلب اس معاملے پر اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے اور پی ایف یو جے کے ساتھ کھڑا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے