خاتون کا اپنی طلاق پر شاندار پارٹی کا اہتمام

شادی بیاہ اور سالگرہ کے موقعوں پر اپنے دوستوں کو پارٹی دینے کے بارے میں تو یقیناً آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن کیا کبھی کسی کو طلاق کی پارٹی دیتے سنا ہے؟

غیر ملکی ویب سائٹ مرر کے مطابق لندن میں مقیم 45 سالہ سونیا گپتا نے 17 سال پر مشتمل شادی کو ختم کرکے اسے اپنے لیے آزادی کہا اور خوشی میں انہوں نے طلاق ہونے کی پارٹی بھی رکھی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا۔

رپورٹ کے مطابق سونیا گپتا نے رنگ برنگی تھیم والی پارٹی کا اہتمام کیا کیونکہ سونیا طلاق کے لیے 3 سال سے کوششوں میں مصروف تھیں جس میں بالآخر وہ کامیاب ہوئیں اور اسی خوشی میں انہوں نے یہ شاندار پارٹی رکھی۔

تصاویر میں خاتون انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ انہوں نے Finally divorced کا سلیش بھی پہن رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے