خواتین سے زیادتی ہو رہی ہے تو گھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ مریم

‘شہدا کے لواحقین صبرکریں، میں کیا کروں؟‘، مریم نواز کی تنقید
پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے نام لیے بغیر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ ’تم بس ملک پر عذاب بن کر ٹوٹتے رہو، اب یہ عذاب کے دن ختم ہونے والے ہیں۔‘

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’روٹی منہگی تو کم کھاؤ، میں کیا کروں؟ چینی منہگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پیٹرول منہگا تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟ خواتین سے زیادتی ہے تو گھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبرکریں، میں کیا کروں؟‘

مریم نواز نے مزید کہا کہ ’تم بس ملک پر عذاب بن کر ٹوٹتے رہو، اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔‘

خیال رہے کہ آج سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران عدالت نے 20 اکتوبر کے حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں، جواب آپ کے پاس ہونا چاہیے، اس پر عمران خان نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ ایک منٹ جج صاحب، آپ ٹھہر جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے والدین کو اللہ صبر دے گا، ہم معاوضہ دینے کے علاوہ اور کیا کرسکتے تھے، میں پہلے بھی ان سے ملا تھا، اب بھی ان سے ملوں گا، یہ پتا لگائیں کہ 80 ہزار افراد کس وجہ سے مارے گئے، یہ بھی پتا لگائیں کہ 480 ڈرون حملوں کا ذمہ دار کون ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے