شادی میں ضرور آئیں مگر 90 ڈالر کے ساتھ

[pullquote]دُلہا دُلہن نے شادی کے کارڈ پر کھانے کے پیسے بھی درج کردیے[/pullquote]

زیادہ تر لوگ اچھے کھانوں سے سیر ہونے کی خواہش لیے بھی شادی میں شرکت کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر شادی میں شرکت کے ساتھ ساتھ آپ سے کھانے کے پیسے بھی مانگ لیے جائیں تو کیسا ہوگا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں در ج تھا کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان شادی میں کھائے جانے والے کھانے کے لیے 99 ڈالر (تقریباً7ہزار 370 بھارتی روپے ساتھ لائیں ) کیوں کہ نوبیاہتا جوڑا مہمانوں کے کھانےکے اخراجات نہیں اٹھاسکتا۔

ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے اس دعوت نامے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر فی مہمان 99 ڈالر لکھے گئے تھے لیکن اس شادی میں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ بچوں کا کھانا مفت تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے