کلاس میں پینسل چوری ہونے پر بچہ مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

اسکول میں بچوں کے جھگڑے ایک عام سی بات ہے لیکن بھارت میں پرائمری کے بچے معمولی سے بات پر تھانے جا پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں تھانے کا عملہ اس وقت حیران پریشان رہ گیا جب ایک بچہ چند چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ ہم جماعت کے خلاف پینسل چوری کرنے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لیے آنے والے بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بھارتی پولیس آفیسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے ۔

وائرل ویڈیو میں بچوں کو پولیس افسر سے پینسل چوری کرنے والے بچے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست کرتے سنا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے