سیالکوٹ واقعہ: سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

لاہور: سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پریانتھا کمارا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا ہے جب کہ پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارتخانے سے رابطہ کرلیا ہے، پریانتھا کمارا کی لاش آج خصوصی پرواز سے اسلام آباد بھجوائی جائے گی جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش کو سری لنکا لے کر جائیں گے۔

[pullquote]پسِ منظر[/pullquote]

خیال رہے کہ گزشتہ روز 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے