نسلہ ٹاور کو گرانے کے بجائے کوئی اور طریقہ بھی ہوسکتا تھا: مراد علی شاہ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے پابند ہیں مگر جنہوں نے تعمیرات کی غلط منظوری دی ان کو سزا ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑے بڑے لوگوں کے مکانات کو ریگولرائز کیا گیا،اس لیے نسلہ ٹاور کو گرانے کے بجائے کوئی اور طریقہ بھی ہوسکتا تھا،عمارت کو ریگولرائز کی بات کررہا ہوں جنہوں نے منظوری دی ان کو چھوڑنے کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے پابند ہیں مگر جنہوں نے تعمیرات کی غلط منظوری دی ان کو سزا ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ سے ملاقات کی ہے، ان کی سفارشات سندھ کابینہ کے سامنے رکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں حکومت کوٹف ٹائم دے کر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے