زہر عشق: ہم فلمز اورترکی کی مشترکہ پیشکش

پچلھے دنوں کراچی کے مقامی ہوٹل میں شوبزنس کی نمایاں شخصیات سے سجی محفل میں ہم فلمز اور کے کے فلمز پروڈکشن کے باہمی اشتراک سے بننے والی نئی فلم ‘زہرعشق’ کا اعلان کیا گیا۔
کے کے فلمز پروڈکشن کو ترک حکومت کی تعاون حاصل ہے۔

IMG_0149

فلم کا موضوع صوفی ازم اور مولانا رومی کی تعلیمات سے متاثر ہے۔
اس موقع پر ترک کونسل جنرل ایچ ای مورات ایم اونارٹ بھی موجود تھے جنھوں نے پاکستان اور ترکی کے فنکاروں کا مشترکہ تعاون سے کام کرنے کا خیر مقدم کیا۔ ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے بھی ترکی کے ساتھ مل کر فلم پر کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Murat M. Onart (Turkish Consul)

فلم کے میوزک کمپوزر وقارعلی، رائٹر محمد آصف اور ڈائرکٹر خالد خاں بھی تقریب میں موجود تھے۔

خالد خان ٹیلی ویژن پر اپنے ڈراموں سوکھے پتے، انوکھا بندھن اور بھر دے جھولی کی وجہ سے مشہور ہیں۔
Shakeel

فلم کے میوز ک کمپوزر وقار علی نے کہا کہ ‘اس فلم کی موسیقی لوگوں کو بہت پسند آئے گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس فلم میں کل سات گانے ہیں جن میں چھ گانے بالکل نئے ہیں جبکہ ایک گانا فارسی میں ہے جو استاد نصرت فتح علی خان کی آوازمیں ہے۔ دیگر گلوکاروں میں سجاد علی، راحت فتح علی خان۔ سنیدھی چوہان، پلک مچھل اور محمد عرفان علی شامل ہیں۔

فلم کے ڈائرکٹر اور پروڈیوسرز کے مطابق فلم کی کاسٹ میں منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے گا۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر کے وسط میں کیاجائے گا۔ فلم کی عکس بندی ترکی اور پاکستان میں کی جائے گی۔
فلم کے آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنر ہم فلمز ہیں جبکہ میڈیا پارٹنر ہم ٹی وی نیٹ ورک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے