آسٹریلیا کی وومنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اینجیلاریکیز کو ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں جوا کھیلنے پر2 سال معطلی کی سزا سنا دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کےمطابق آسٹریلیا کی وومنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اوربگ بیش میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والی ”اینجیلاریکیز“نے 29 مارچ 2015 کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ 2015 کے فائنل کے بہترین کھلاڑی پر صرف 9 ڈالر کا سٹہ لگایا تھا،جس پر آسٹریلیا کے انسداد بدعنوانی نے قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 24 سالہ ریکیز کو ہدائت کی گئی ہے کہ کرکٹ سے دو سالہ معطلی کے علاوہ وہ دیگر کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے مسائل پر آگاہی کے لئے خصوصی پروگرامز میں شریک ہوں گی ۔