وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کا حکم دیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے آئندہ حادثات سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو سفارشات پیش کی تھیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اومری کااضافی چارج دے دیاگیا۔

واضح رہے کہ مری میں حالیہ برفانی طوفان میں 20 سے زائد شہریوں کی گاڑیوں میں اموات کے بعد پنجاب حکومت نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے