پریانتھا کمارا کیس: ملزمان کی حمایت کرنے والے شخص کو قید اور جرمانے کی سزا

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے قتل میں ملزمان کی حمایت کرنے والے شخص کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کے ملزمان کی حمایت کرنے والے شخص کو سزا سنائی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزم عدنان کو ایک سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ ملزم عدنان نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے ملزمان کی حمایت پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا مقدمہ سب انسپکٹر مبارک علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے