اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ، 6 سیکٹرز کی 24 گلیاں سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے کن سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے؟

* سیکٹر جی 6 فور اسٹریٹ نمبر 52، 59،56، 79 اور 80 سیل

* سیکٹر ایف 10 فورکی اسٹریٹ 53،52،50 سیل

* سیکٹر ایف 11 ٹو کی اسٹریٹس 23،21 اور 28 سیل

* سیکٹر جی 11 ٹو کی اسٹریٹس 21،15 اور 46 سیل

* سیکٹر ایف 8 ون کی اسٹریٹس 31، 36، 37، 38، 42 اور 44 سیل

* سیکٹر ایف 8 تھری کی اسٹریٹس 5، 6، 10 اور 11 سیل

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف سیکٹرز کی ان گلیوں کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رات 12 بجے سیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے