شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک اور شوال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں چند دن کے وقفے کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقو ں میں آج سے برفباری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں وقفے وقفے سے بارش اور اولے بھی پڑے جبکہ پشاور میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے تاہم بارش سے مختلف مقامات کی سڑکوں پرپانی بھی جمع ہو گیا ہے۔
ادھر شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ ملتان، رحیم یارخان ،لودھراں ،حافظ آباد،کمالیہ،وہاڑی ، گوجرہ سمیت پنجاب میں بھی بادل خوب برسے، مسلسل بارش سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔