صوابی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل ٹوٹ کر گرگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے آبائی ضلع صوابی کا حال ہے جہاں مردان صوابی روڈ کو دو رویہ کرنے کے لئے پرانے پل کے ساتھ نئے پل کے بیم ڈلتے ہی زمین بوس ہوگئے۔ پرانے پاکستان کا پل اپنی جگہ موجود جبکہ نئے پاکستان کی پل کی حالت تصویر سے نمایاں ہے۔ pic.twitter.com/cNmy9PnKIx
— Arif Yousafzai (@journalist11) January 26, 2022
ضلعی حکام کے مطابق صوابی میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے گوہاٹی کے مقام پرپل زیر تعمیر تھا، پل کا ایک پلر لگایا جا رہا تھا کہ جیک سلپ ہونے کے باعث نیا پلر پہلے سے نصب دو پلروں پر گرگیا۔
پلرزکونقصان پہنچنےسے پل گرگیا لیکن خوش قسمتی سےحادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کمشنر مردان ڈویژن نے پل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کا کہنا ہے کہ تعمیرات کے وقت کسی بھی مکینیکل غلطی سے مالی نقصان کی ذمہ داری کنٹریکٹر پر عائد ہوتی ہے اس لیے حادثے سے سرکاری خزانےکا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔