خاتون نے سابقہ شوہر کو دوسری شادی پر اغوا کر لیا

جنگ کی تباہ کاریوں سے متاثرہ ملک یمن میں خاتون نے اپنے ہی سابق شوہر کو اغوا کر لیا۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش مبینہ بیان میں پولیس کا کہنا ہے کہ یمن کے شہر تائز میں مبارک سلطان نامی شخص کو تغرید غالب نامی خاتون نے اغواکیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تائز کے کرمنل سرچ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے مقامی پولیس کو اغواکیے گئے شخص کو بازیاب کرانے اور مجرموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مبارک سلطان کو اغوا کرنے والی خاتون ان کی سابقہ اہلیہ ہیں جنہوں نے سابق شوہر کی دوسری شادی کے بعد انھیں اغوا کیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے سلطان کو اپنے بھائیوں کے ذریعے اغوا کروایا تھا جسے بعد میں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے