کاہے کی مبارک ، کاہے کا جشن ۔۔۔؟؟؟

2014 اور 2015 میں ایک فرق تھا اور بس ، فرق یہ کہ ایک کے آخر میں 4 اور دوسرے کے آخر میں 5 کا ہندسہ آتا ہے ۔

2015 چند روز کا مہمان رہ گیا پھر ہمیں داغ مفارقت دے جائیگا اور ایک نیا سال 2016 ہماری زندگی کا مقدر ٹھہرے گا لیکن 2015 اور 2016 میں ایک واضح فرق لازم ہوگا کہ گزرے ہوئے سال کا آخر 5 اور سال نو کا آخر 6 ہوگا اور بس ۔

کیا 2016 میں کسی بلاول زرداری بھٹو کی جان کی حفاظت کے لیے ننھی معصوم بسمہ کی قربانی نہیں دی جائیگی ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں بنی گالہ کے صدر دروازے پر کوئی تمبو ( ٹینٹ ) والا اپنے بقایا جات کے حصول کے لئے ٹھوکریں نہیں کھائے گا ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی دادرسی کی جائیگی ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں آئی ڈی پیز کو ان کے آبائی علاقہ جات میں سکون سے رہنے کے لمحات میسر آئیں گے ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں آرمی پبلک اسکول کی معصوم روحوں کو انصاف کا حصول ممکن ہوگا ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں کلفٹن کے پارک میں باوردی بدمعاشوں کی گولی کا نشانہ بننے سرفراز کے قاتلوں کو سزا دی جاسکے گی ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں رینجرز کے ہاتھوں گلستان جوہر میں قتل کئے گئے معصوم ٹیکسی ڈرائیور کی بچی اسکول جاسکے گی ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں سی آئی ڈی کراچی کے مبارک ہاتھوں اغوا اور پھر جعلی مقابلوں میں ہلاک کئے گئے اشخاص کی بدقسمت روحیں دہشتگرد جیسے القابات سے پاک ہو سکیں گی ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں اپنے حقوق کے لئے ملک بھر پیدل سفر کرنے والے ماما قادر بلوچ کو اسکا حق حاصل ہوگا ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں آمنہ مسعود جنجوعہ کو اسکا سہاگ مل سکے گا ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں باپ کے سائے سے محروم بھوک سے بلکتے بچوں پر حکمراں دست شفقت رکھیں گے ۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا 2016 میں ملک پاکستان کے ہر شہری کی عزت ، مال اور جان محفوظ رہیں گے ۔۔۔۔۔؟؟؟

نہیں ، جناب بالکل نہیں ۔۔۔۔۔۔ یقیں رکھیں ۔۔۔۔۔ قسم کھاؤں تو جھوٹا نہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ میری بات مان لیں ۔۔۔۔ 2016 بھی بالکل ایسا ہی ہوگا جیسا 2015 ، 2014 ، 2013 اور 2012 گزر چکا ہے ۔

جی ہاں ۔۔۔۔۔۔ حاضر ہونے کو ہے غم ، دکھ ، افسردگی ، حزن ، ملال ، مایوسی ، نا امیدی ، بےصبری ، ناشکری ، جلد بازی ، قتال و غارتگری سے بھرپور ہماری زندگی کا اک اور زینہ 2016 جو ہمیں ہماری موت سے کچھ اور قریب کرے گا ۔

اب آپ ہی کہو کہ ۔۔۔۔۔ کیا لازم ہے کہ چار ہندسوں میں کسی ایک ہندسے کی تبدیلی پر ہم ایک دوسرے کو مبارک باد دینا شروع کردیں ۔۔۔۔۔؟؟؟

اگر مبارک دینا ضروری ہے تو میری جانب سے آپ کو گلی سڑی ، پھیکی ، پرانی ، گھٹیا ، باسی ، خراب اور نہایت بد دلی سے 2016 کی آمد مبارک ہو ۔

ورنہ حقیقت یہ ہے کہ ” کاہے کی مبارک ، کاہے کاجشن ”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے