پاکستانی نژاد گلوکار ظہیر عباس خان نے’ کانپیں ٹانگ رہی ہیں ‘ پر ایک گانا تیار کر لیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زبان پھسلنے پر نکلے گئے الفاظ ’ کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کی مقبولیت میمز اور تبصروں بڑھتے ہوئے گانے تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار ظہیر عباس خان نے کانپیں ٹانگ رہی ہیں پر ایک گانا تیار کیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں ظہیر عباس کو ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر تیار کیے گئے گانے کو گاتا دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں بلاول کا اوریجنل خطاب کے کلپ سمیت سیاستدانوں کی تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ظہیر عباس خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بلاول کے شاندار لیرکس پر انھوں نے عمران خان اور بلاول کی شاندار لوو اسٹوری تیار کی ہے۔

گلوکار نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ انھوں نے یہ گانا کسی پارٹی کی حمایت میں نہیں لکھا لہذا ان سے نفرت نہ کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے