جمعہ : یکم اپریل 2022 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]روسی وزير خارجہ کا دورہ بھارت[/pullquote]

روسی وزير خارجہ سيرگئی لاوروف نئی دہلی ميں آج بھارتی اعلی قيادت سے ملاقاتيں کر رہے ہيں۔ لاوروف نے ملاقاتوں سے قبل بيان ديا کہ وہ اس بات کی قدر کرتے ہيں کہ بھارت نے تمام اطراف و حقائق کا معائنہ کرنے کے بعد يکطرفہ موقف نہيں اپنايا۔ انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کرتے وقت بتايا کہ روس اور بھارت توانائی، سائنس، ٹيکنالوجی، فارماسوٹيکل اور ديگر شعبوں ميں تعاون بڑھا رہے ہيں۔ يوکرين پر روسی حملے کے تناظر ميں ايک روز قبل ہی اعلی برطانوی و امريکی اہلکاروں نے بھی نئی دہلی ميں بھارتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتيں کی تھيں۔ مغربی ممالک کی خواہش ہے کہ بھارت روسی حملے کی مذمت کرے۔

[pullquote]يورپی يونين اور چين کی سالانہ سمٹ[/pullquote]

يورپی يونين اور چين کی سالانہ سمٹ آج منعقد ہو رہی ہے۔ اس ورچوئل سمٹ ميں يورپی بلاک کی کوشش ہے کہ چين سے اس بات کی يقين دہانی لی جائے کہ وہ روس کو عالمی پابنديوں سے بچنے اور ان کے باوجود سودے کرنے ميں مدد فراہم نہيں کرے گا۔ يورپی قيادت يہ بھی چاہتی ہے کہ چين يوکرين ميں جنگ کے خاتمے کے ليے يونين کے ساتھ مل کر کام کرے۔ اس سربراہی اجلاس ميں چين کی جانب سے يورپی پارليمان کے چند ارکان پر سفری پابندی، لتھوينيا کے معاشی بائيکاٹ اور سرمايہ کاری سے متعلق مجوزہ معاہدے پر بھی تبادلہ خيال ہو رہا ہے۔ حاليہ چند ماہ ميں چين اور يورپی يونين کے تعلقات زيادہ خاص نہيں رہے جس کی ايک وجہ چين کی جانب سے روس پر تنقيد نہ کرنا بھی ہے۔

[pullquote]افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کے وعدے[/pullquote]

انٹرنيشنل ڈونرز نے افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کے وعدے کيے ہيں۔ اقوام متحدہ نے بتايا کہ اس کا ہدف 4.4 بلين ڈالر تھا، جو حاصل نہ کيا جا سکا۔ عالمی ادارے کے سربراہ انٹونيو گوٹيريش نے ايک مرتبہ پھر بتايا کہ افغانستان ميں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور کئی افغان شہری گزارا کرنے کے ليے اپنے بچے اور اپنے جسمانی اعضاء تک بيچنے پر مجبور ہو چکے ہيں۔ ان کے بقول افغانستان کی پچيانوے فيصد آبادی مناسب غذا سے محروم ہے جبکہ نو ملين کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔ يہ پيش رفت ايک ورچوئل کانفرنس ميں ہوئی، جس کی ميزبانی اقوام متحدہ کے علاوہ جرمنی، برطانيہ اور قطر نے کی۔

[pullquote]يوکرين ميں جنگ کے خاتمے کے ليے مذاکرات کا تازہ دور[/pullquote]

روسی گيس کے خريدار يورپی ملکوں کو آج يہ اہم فيصلہ کرنا ہے کہ آيا وہ گيس کی ادائيگياں روسی کرنسی رُوبل ميں کريں گے۔ يورپی يونين کی سخت اقتصادی پابنديوں کے رد عمل ميں روسی صدر ولاديمير پوٹن نے جمعرات کو اعلان کيا تھا کہ يورپی ممالک گيس کی ادائيگياں روسی کرنسی رُوبل ميں کريں يا پھر تمام موجودہ معاہدے معطل کر ديے جائيں گے۔ يورپی ممالک نے اسے ’بليک ميل‘ سے تعبير کيا اور مسترد کر ديا۔ دريں اثناء يوکرين ميں جنگ کے خاتمے کے ليے آج جمعے سے مذاکرات کا تازہ دور بھی شروع ہو رہا ہے۔ پچھلے دور ميں دونوں اطراف سے سمجھوتوں کے تناظر ميں کچھ مثبت پيش رفت ديکھی گئی تھی۔

[pullquote]شمالی کوريا جوہری تجربے کی تياريوں ميں، امريکا و جنوبی کوريا[/pullquote]

امريکی و جنوبی کوريائی اہلکاروں اور دفاعی تجزيہ کاروں کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہيں کہ شمالی کوريا سن 2017 کے بعد پہلی مرتبہ جوہری تجربہ کرے۔ دو امريکی اہلکاروں نے روئٹرز کو بتايا کہ پنگيری جوہری سائٹ پر ايسے آثار دکھائی دے رہے ہيں کہ جيسے کسی آزمائش يا جوہری تجربے کی تياری جاری ہے۔ جنوبی کوريائی حکام کے مطابق جوہری تجربات کے ليے استعمال کی جانے والی ايک سرنگ ميں حاليہ دنوں ميں اضافی سرگرمياں نوٹ کی گئی ہيں۔ شمالی کوريا کی جانب سے اس موقع پر جوہری تجربہ، خطے کی سلامتی اور سياسی منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

[pullquote]صوماليہ ميں افريقی يونين کے امن مشن کی مدت ميں توسيع[/pullquote]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صوماليہ ميں افريقی يونين کے امن مشن کی مدت ميں توسيع کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے ميں کونسل ميں گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی اور ارکان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی۔ البتہ نئی قرارداد ميں امن مشن کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی بات بھی کی گئی ہے۔ صوماليہ ميں اس وقت افريقی يونين کے امن مشن کی مد ميں بيس ہزار فوجی تعينات ہيں، جنہيں سن 2024 تک ختم کيا جانا ہے۔ صوماليہ ميں دہشت گرد گروہ الشباب سرگرم ہے، جو ايک دہائی سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں ميں ہے۔

[pullquote]سری لنکا ميں شديد ہنگامہ آرائی[/pullquote]

سری لنکا ميں شديد ہنگامہ آرائی کے بعد آج بروز جمعہ دارالحکومت کولمبو ميں پوليس کی بھاری نفری تعينات کر دی گئی ہے۔ جمعرات کی شام پانچ ہزار سے زائد افراد کولمبو میں ایوان صدر کے قریب جمع ہو گئے۔ مشتعل مظاہرين صدر گوٹابایا راجاپکسے سے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابين تصادم کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کے بعد ایک خاتون سمیت کم از کم 45 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سری لنکا میں ان دنوں کھانے پینے اور لازمی اشیاء، ایندھن اور گیس کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

[pullquote]خاشقجی قتل کيس ميں اہم پيش رفت[/pullquote]

ايک ترک پراسيکيوٹر نے درخواست جمع کرائی ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفتيش استنبول سے سعودی عرب منتقل کر دی جائے۔ اس پيش رفت سے ايسے تاثرات ابھر رہے ہيں کہ شايد اب اس معاملے کو دبا ديا جائے گا۔ يہ تاثر بھی پايا جاتا ہے کہ ترکی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ٹھيک کرنا چاہتا ہے۔ فی الحال ترک عدالت نے اس درخواست پر فيصلہ نہيں کيا ہے۔ خاشقجی کو استنبول ميں سعودی سفارت خانے ميں چار سال قبل قتل کر ديا گيا تھا۔ شبہ ہے کہ ان کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ٹھکانے لگا ديا گيا۔ امريکی انٹيلي جنس کی ايک سال قبل جاری کردہ ايک رپورٹ ميں کہا گيا تھا کہ يہ کارروائی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدايت پر کی گئی۔

[pullquote]سربيا: کان ميں دھماکے سے متعدد کان کن ہلاک[/pullquote]

سربيا کے جنوبی حصے ميں ايک کان ميں دھماکے کے نتيجے ميں اب تک کم از کم آٹھ کان کنوں کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے۔ يہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کو صبح چھ بجے ہوا۔ اٹھارہ کان کن زخمی بھی ہوئے ہيں، جن ميں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ حادثہ سربيا ميں اليک سيناک کے خطے ميں پيش آيا، جہاں اس سے قبل بھی کئی حادثات پيش آ چکے ہيں۔

[pullquote]جنوبی کوريا کے دو ٹرينر ہوائی جہاز کريش[/pullquote]

جنوبی کوريا کے دو تربیتی ہوائی جہاز آج بروز جمعہ دوران پرواز فضا ميں ہی ٹکرا کر کريش ہو گئے۔ اس واقعے ميں تين پائلٹس کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے جبکہ ايک ابھی شديد زخمی ہے۔ جہازوں کے تصادم کا يہ واقعہ ملک کے جنوب مشرقی حصے کے شہر ساچيون کے پاس واقع ’کے ٹی ون‘ ايئر بيس کے پاس پيش آيا۔ تيس سے زائد فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر تلاشی کا کام کر رہے ہيں۔

[pullquote]يورپی شہروں ميں ہوا کی کوائلٹی مسلسل خراب، ای ای اے[/pullquote]

يورپی انوائرمنٹ ايجنسی کے مطابق يورپ کے کئی بڑے شہروں ميں آلودگی کی شرح اس قدر بلند ہے کہ لوگوں کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔ ای ای اے نے جمعے کو بتايا کہ شہری علاقوں ميں رہنے والے چھيانوے فيصد افراد عالمی ادارے صحت کی طرف سے مقرر کردہ حد سے زيادہ ناقص ماحول ميں رہتے ہيں۔ 89 فيصد يورپی شہری کو حد سے زيادہ نائٹروجن آکسائڈ ميں بھی سانس لينا پڑا۔ رپورٹ ميں يہ بھی بتايا گيا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے دوران فضا اور ماحول ميں بہتری آئی ہے۔

[pullquote]بشکریہ ڈی ڈبلیو اُردو[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے