بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 85 مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین سے وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں کی مد میں کی جائے۔

جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے علاوہ پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے