پرامن معاشرے میں مذہبی اور کمیونٹی لیڈر کا کردار

تاریخی پس منظر میں اگر ہم دیکھیں تو ایک ایسا بھی دور تھا جب مذہبی رہنما کی بات کو اتنی اہمیت دی جاتی تھی کہ اگر وہ اعلان کرتے کہ وقت حاضر کا بادشاہ صحیح حکومت نہیں چلاپارہا توایک مذہبی رہنما کے ماننے والے اس حاضر وقت کے بادشاہ کو بھی نقصان پہنچانے کیلئےبھی تیار ہوجاتےتھے ۔ آج بھی مذہبی رہنما کو خدا کا نمائندہ تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ مذہبی رہنماﺅں کا اہم کردار ہوتا ہے، وہ لوگوں کی غم وخوشی میں بھی شرکت کرتے ہیں ۔

لوگ مذہبی رہنماﺅں کی بات کو اہمیت دیتے ہیں اور اعتماد کرتے ہیں، اور اس ہی راہ پر چلتے ہیں ۔ہم اگر ایک پرامن معاشرے کی بات کرتے ہیں تو اس میں برابری ہو، مذہبی رواداری ہو اور انتہا پسندی نہ ہو، ہمارے معاشرے میں ایسی مثالیں بھی موجود ہیں جس میں ریاست نے بھی مذہبی رہنماﺅں سے مل کر مثبت کردار اداکیا ہے۔ایک پرامن معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیئے مذہبی قائدین اور کمیونٹی رہنما ایک ساتھ نظر آتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے