بریلوی مسلک کی تنظیموں نے ’’اسلامی قومی ـــــاتحاد‘‘ کے نام سے نیا انتخابی سیاسی اتحاد قائم کرنے کااعلان کر دیا

پاکستان کی ملک گیرمذہبی، سیاسی جماعتوں کا اجلاس جے یو پی نورانی کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیااور اس امر پر تشوش کا اظہار کیا گیا کہ غیر ذمہ دارانہ اور نا شائستہ بیانات سے ملک کی سیاسی فضا کو مکدر کیا جا رہا ہے بے جا طورپر عوامی جلسوں میں آئینی اداروں خصوصاً فوج اور عدلیہ کو تنقید و تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہےجس سے انتشار کو ہوا مل رہی ہے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچ رہا ہے اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے.

اس وقت پی ڈی ایم اس کی حکومت اور پی ٹی آئی بطور اپوزیشن سیاسی ٹمپریچر کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف لے جا رہے ہیں اس سے انتہا پسندی کو فروغ مل رہا ہے اس صورت حال سے نکلنے ملک میں معتدل و مثبت سیاسی سرگرمیوں کے فروغ اور ملک و قوم متبادل قیادت فراہم کرنے لے لیے ہم خیال سیاسی جماعتوں نے ’’اسلامی قومی ـــــ اتحاد‘‘ کے نام سے انتخابی سیاسی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا اجلاس میں اتفاق رائے سے معروف قانون دان میاں خالد حبیب الہی کو ’’اسلامی قومی ‘‘اتحاد کا کنونیئر مقرر کیا گیا .

اجلاس میں جے یو پی نورانی کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری ، نظام مصطفی پارٹی کے صدرمیاں خالد حبیب الہی ، پاکستان فریڈم موومنٹ کےچیف آرگنائزر سید شفیق احمد شاہ ، صدر پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب ، ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری ،پاکستان مسلم لیگ (ف) سید احسن گیلانی ، شاداب رضا نقشبندی، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ، سید صفدر شاہ گیلانی ، ناصر قادری ایڈوکیٹ ، عقیل انجم نے شرکت کی . جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی محب وطن اور مثبت سوچ رکھنے والی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ’’اسلامی قومی اتحاد‘‘ میںشامل کرکہ باہمی مشاورت سے عہدےداران کا چنائو کیا جائے گا ’’اسلامی قومی اتحاد‘‘ کے کنونیئر نے اپنے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آزادی کے حقیقی ثمرات پہنچانے کے لیےموجودہ استحصالی نظام کو ختم کرنا ہو گا اور استحصالی اشرافیا سے حقوق چھیننے ہو ں گے انہوں نے کہا ’’اسلامی قومی اتحاد‘‘ چارٹر آف فریڈم کے ذریعے ملک کے اندر منصفانہ معاشی ، سیاسی اور معاشرتی نظام کے قیام اور VIP کلچر کے خاتمے کے لیے قومی لائحےعمل دے گا .

اپنے ٹیلی فونک پیغامات کے ذریعے پرچونڈی شریف کے سجاد ہ نشین میاں عبدالخالق ، سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب اور سابقہ وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی ،نے ’’اسلامی قومی اتحاد‘‘ کے قیام کو خوش آئند قرار دیااتحاد کے کنونیئر میاں خالد حبیب الہی نے دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے سید شفیق احمد کی سربراہی میں امانت علی زیب ، شاداب رضا نقشبندی، سید صفدر شاہ گیلانی ، پر مشتمل کمیٹی قائم کی جبکہ مشائخ عظام سے رابطوں کے لیے میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے کو ذمہ داری دے دی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے