80 سالہ خاتو ن نےباڈی بلڈنگ کا چیلنج پورا کردکھایا

ممبئی: بھارت کی 80 سالہ بوڑھی خاتون نے بھاری بھرکم باربل اٹھانے کا چیلنج پورا کرکے سب کو حیرت کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون عمر رسیدہ خاتون کو باربل اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے خاتون اتنی آسانی سے باربل کے ساتھ اوور ہیڈ پریس کرتی نظر آرہی ہیں جیسے یہ ان کے لئے بےحد آسان کام ہو۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر پنجابی انڈسٹری نامی ایک پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو میں ایک لڑکے کو اپنی دادی کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو چھت پر باربل اٹھا رہی ہیں۔

80 سالہ خاتون اپنے پوتے کے دیے ہوئے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے باریل اُٹھاتی ہے اور اوور ہیڈ پریس بھی کرتی ہے، ویڈیو میں اس خاتون کی شناخت تو نہیں بتائی گئی لیکن اس نے اپنے پوتے کے چیلنج کے جواب میں ایسا کیا۔

انسٹاگرام پر اس ویڈیو کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں ، ایک صارف نے کہا کہ ’’یہ ویڈیو آپ کو کہاں سے ملی؟ وہ میری دادی ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بوڑھے لوگوں کی ویڈیوز اکثر شیئر کی جاتی ہیں جو کہ صارفین کو خوب محظوظ کرتی ہیں اس سے قبل 90 سالہ شخص کی اپنی پوتی کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے